سنجدی کوئلہ کان حادثہ ،نامزدملزمان نے عبوری ضمانت حاصل کرلیں

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کی کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات جاری جبکہ نامزدملزمان شیخ عبدالعزیزاورامیرخان نے عبوری ضمانت حاصل کرلیں۔محکمہ معدنیات حکام کے مطابق 9 روز قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کول فیلڈ میں پیش آئے کوئلہ کان حادثیکی تحقیقات جاری ہے ، صوبائی حکومت نے کان حادثہ کی تحقیقات کیلئے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی ہوئی ہے ادھر کان حادثہ میں نامزدملزمان شیخ عبدالعزیزاورامیرخان نیعبوری ضمانت حاصل کرلیں، ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے دونوں ملزمان کو ایک،ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پرضمانت دی ہے ،کوئلہ کان حادثے کے معاملے میں نامزد ملزمان 4 فروری تک عبوری ضمانت پر ہیں ،9 جنوری کو سنجدی کوئلہ کان حادثے میں 12کانکن جاں بحق ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں