بلوچستان میں قانونی تجارت پر قدغن نا قابل برداشت ہے، عطاء تارڑ
اسلام آباد / کو ئٹہ(آئی این پی)وفا قی وزیر اطلا عات و نشریا ت عطا ء تارڑ نے کہا ہے کہ وفا قی حکومت بلو چستان میں صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کو سہولیات کی فرا ہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئے گی،تجا رت اور پیداواری شعبہ جا ت کی ترقی ہما ری ترجیحات میں شامل ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آبا د میں ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی اور سنیئر نا ئب صدر حاجی اختر کا کڑ، ریپ کے چیئر مین ملک فیصل جہانگیرو دیگر سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔گزشتہ روز ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر محمد ایوب مریانی اورسنیئر نا ئب صدر حا جی اختر کا کڑ ودیگر نے وفا قی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ سے ملاقات کی ۔انہیں بلو چستان میں صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلا ت سے آ گا ہ کیااور اسٹیٹ بنک آف پا کستان کی جا نب سے درآمدی اور بر آمدی شعبہ جا ت سے وابستہ افراد کے لئے الیکٹرانک امپورٹ فا رم کی شرط عائد کر نے کے باعث بارڈر پر ہزاروں گاڑیاں پھنس جا نے سے متعلق بتا یا اور کہا کہ ہمسائیہ ملک افغانستان کے ساتھ ایران کے طرز پر بارڈر ما رکیٹس کا قیام عمل میں لا یا جائے تا کہ بلو چستان میں بے روزگا ری کے خاتمہ سمیت دیگر مسائل میں کمی آ سکے اس موقع پر وفا قی وزیر اطلاعات و نشریا ت عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مو جو دہ وفاقی حکومت بلو چستان پر خصوصی تو جہ دے رہی ہے ہما ری کو شش ہے کہ بلو چستان میں صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات کو ترجیحی بنیا دوں کو حل کیا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حکومت کسی طور بھی قانونی تجا رت پر قدغن کو برداشت نہیں کرے گی بلکہ مو جو دہ حکومت تجا رت کی ترجیحات میں پیداواری شعبہ جا ت کی ترقی ہے اس سلسلے میں کو ئی غفلت برداشت نہیں کی جا ئے گی،انہوں نے کہا کہ جب تک صنعت و تجا رت سمیت دیگر پیداواری شعبہ جا ت کو ترقی دینے کا سامان نہیں کیا جا تا اس وقت تک معاشی خوشحالی ممکن نہیں ہو گی،وزیر اطلاعات نے چاول کی چار بلین ڈالرز ایکسپورٹ کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس بحران کا بہتر حل نکالا جائے گا اور ایکسپوٹرز کو درپیش مسائل کا پائیدار حل کرنے کیلئے وہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف تک وفد کے تحفظات اور تجاویز بھی پہنچائیں گے۔ملاقات کے دوران چیئرمین ریپ ملک فیصل جہانگیر، چوہدری سمیع اللہ نعیم اور میاں صبیح الرحمن نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کورائس سیکٹر کو درپیش حالیہ مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ موجودہ بحران کی وجہ سے حالیہ ایکسپورٹ متاثر ہوگی اور آنے والے کوارٹر میں ایکسپورٹ میں تاخیر اور رکاوٹ کی وجہ سے مطلوبہ ہدف میں کمی آئے گی وفد کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران عارضی ہے اور اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں ہماری ایکسپورٹ بہتر ہو گی۔