لیویز کے80فیصد ایریا میں کرائم کا تناسب نہ ہونے کے برابر ہے،ڈی جی لیویز فورس
کوئٹہ (آن لائن) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کہا کہ بلوچستان میں لیویز ایک منفرد فورس ہے یہ فورس کمیونٹی بیسڈ ہے جس کا براہ راست عوام سے تعلق ہے۔ لیویز اپنی صد سالہ تاریخ میں شجاعت، دلیری اور غیرت مندی میں الگ پہچان کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیوہز فورس نے ہر دور میں اتار چڑھاو دیکھا لیکن ایمانداری اور بہادری سے کبھی منہ نہیں موڑا۔۔ لیویز کے 80 فیصد ایریا میں کرائم کا تناسب نہ ہونے کے برابر ہے۔۔انہوں نے کہا کہ لیویز کے جوان بیک وقت امن و امان سمیت زلزل?، آفات، حادثات سیلاب اور دیگر واقعات میں پیش پیش ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیویز جوانوں کی عسکری تربیت کے ساتھ ان کے ٹیکنکل تربیت کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ انہوں کہا کہ لیویز کے جوان ہمیشہ خود کو عوام کے ساتھ رکھیں اور عوام کی حفاظت کے لیے تیار رہیں تاکہ عوام کو ان سے محبت ہو۔۔اور اپنا معیار ایسا رکھا جائے کہ دہشت گرد لیویز فورس سے دہشت زدہ ہوں۔ لیویز کے جوان لوگوں کو تنگ کرنے سے گریز کریں اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمیشہ چاقوچوبند رہیں۔ انہوں نے لیویز جوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ خدمات کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر صلا حیتوں کو بروئے کار لا کر شہریوں کے جان و مال کی تحفظ اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے چوکس رہیں۔