سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ بایزید خروٹی گرفتار، صوبائی حکو مت کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان

کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک)کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ بایزید خان خروٹی کو سمنگلی روڈ سے گرفتار کرلیا گیاتاہمترجمان بلوچستان حکومت شاہد رندنےان کی گرفتاری کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سول میڈیا ایکٹیویسٹ بایزید خان خروٹی کو صوبائی حکومت یا کسی صوبائی حکومت کے ماتحت ادارے نے گرفتار نہیں کیا۔ واضح رہے کہ کہ کچھ عرصے قبل ایف آئی اے سائبر ونگ نے بایذید خروٹی کوتحقیقات کے لئے طلب کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں