مستونگ، مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ،2 زخمی

مستونگ( این این آئی) مستونگ میں مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زمباد گاڑی مالکان زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مستونگ کے علا قے چوتو مل کے قریب مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار شوکت ولد محمداعظم ساکن عزیزآباد شہید جبکہ ایک مسلح شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر مسلح افراد فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 زمباد گاڑی مالکان بھی زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
Load/Hide Comments