قلعہ عبداللہ، گلستان چیک پوسٹ حملہ، دوخودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
روالپنڈی(مانیٹر نگ ڈیسک)فوج کے شعبہ برائےتعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کےعلاقے گلستان میں خوارجیوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ خوارجیوں نے دھماکہ خیزمواد سے لدی گاڑی چیک پوسٹ کی دیوارسے ٹکرا دی۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئےحملہ ناکام کردیا۔ کارروائی میں دوخود کش بمباروں سمیت 5 خوارج مارے گئے جبکہ نائک طاہرخان اورلانس نائیک طاہراقبال بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگردہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینٹائزڈ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کے خاتمے کے لئےعزم ہیں۔ جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہی۔
Load/Hide Comments


