بلوچستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(یو این اے ) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ میں خوارج کا حملہ ناکام بنانا سیکیورٹی فورسز کی بہادری کا ثبوت ہے وزیر اعلی نے شہید ہونے والے دونوں جوانوں کی قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ "وطن کے دو بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے شجاعت کی مثال قائم کی وزیر اعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، اور "خوارج کو واصل جہنم کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں”۔انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا”۔وزیر اعلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور خوارج کے خلاف جاری آپریشنز کو مزید تیز کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ "پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نے سیکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے انہیں مزید کامیاب کارروائیوں کے لیے حوصلہ افزائی فراہم کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں