الیکشن کمیشن کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح

کوئٹہ(یو این اے )چیف الیکشن کمشنر نے 27 جنوری 2025 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کیا، جو کمیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوام کے ساتھ رابطے کو مثر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس اقدام کا مقصد روزمرہ کے آپریشنز کو بہتر بنانا اور خدمات تک آسان رسائی کو یقینی بنانا ہے۔افتتاح کے موقع پر متعدد داخلی ماڈیولز اور دو موبائل ایپلیکیشنز متعارف کرائی گئیں، جو الیکشن کمیشن کے عملے اور ووٹرز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ ان میں شامل ہیں:لیگل کیس مینجمنٹ سسٹم (LCMS): قانونی کیسز کی مثر مینجمنٹ کے لیے۔ٹریننگ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (TIMS): تربیتی پروگرامز کو منظم کرنے کے لیے۔ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم (HRMS):عملے کی معلومات اور انتظام کے لیے۔مانیٹرنگ اینڈ رپورٹنگ سسٹم (MRS): رپورٹس اور نگرانی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے۔انٹیگریٹڈ آفس ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (IORMS): دفتری ریکارڈز کی ڈیجیٹل مینجمنٹ کے لیے۔کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CMS) موبائل ایپلیکیشن: عوامی شکایات کے اندراج اور ان کی ٹریکنگ کے لیے۔ای سی پی اسٹاف موبائل ایپلیکیشن (EPAM): الیکشن کمیشن کے عملے کے لیے مخصوص۔شیڈولر اور ٹیلی فون ڈائریکٹری: ملاقاتوں اور رابطوں کے انتظام کے لیے۔ان ڈیجیٹل سروسز کے ذریعے نہ صرف ورک فلو میں بہتری آئے گی بلکہ یہ ریئل ٹائم ڈیٹا مینجمنٹ کی سہولت بھی فراہم کریں گی۔ ان ٹیکنالوجیز کی بدولت الیکشن کمیشن کے کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور عوام کو خدمات تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔اب شہری آسانی سے اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں اور ان کا ٹریک رکھ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انتخابی عمل میں براہ راست شمولیت کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں، جن سے شفافیت اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سروسز انتخابی عمل کو مزید شفاف اور مثر بنائیں گی اور شہریوں کے لیے ایک سہولت کا باعث ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں