کراچی، چرنا آئی لینڈ کے قریب لانچ کو حادثہ،23ماہی گیر سوار تھے

کراچی ۔فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے ترجمان کے مطابق سمندر کی تیز لہروں کے باعث چرنا آئر لینڈ کے قریب لانچ کو حادثہ، حادثے کا شکار ہونے والی الرضوانہ نامی لانچ میں ناخدا سمیت23ماہی گیر سوار تھے،حادثے کا شکار ہونے والی لانچ کے ماہی گیروں کو پاک نیوی کے جوانوں نے ریسکیو کر لیا،چیئرمین عبدالبر کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ماہی گیروں کو کراچی فش ہاربر پہنچایا جا رہا ہے،حادثے کا شکار ماہی گیروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کا اضافی عملہ کراچی فش ہاربرپر موجودہےزخمی ماہی گیروں کو ہسپتال پہنچانے کے لیے ایدھی فاونڈیشن کی ایمبولینسیں کراچی فش ہاربر پہنچ گئیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں