کوئٹہ، سرجن عبداللہ جان پر حملے کے خلاف او پی ڈیز کی ہڑتال جاری رہے گی، بی ایم ٹی اے

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن (بی ایم ٹی اے) نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سرجن عبداللہ جان پر قاتلانہ حملے کے خلاف او پی ڈیز کی ہڑتال کل بھی جاری رہے گی۔اعلامیے کے مطابق حکومت کی جانب سے واقعے پر سرد مہری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، جو کہ قابلِ افسوس ہے۔ بی ایم ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کل کرے گی، جس میں سروسز کے مکمل بائیکاٹ کا آپشن بھی زیر غور ہوگا۔ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرجن عبداللہ جان پر حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔
Load/Hide Comments