بلوچستان، سردی کی لہر برقرار، شمالی بالائی علاقوں میں پارہ منفی 8 ریکارڈ کیا گیا، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک) بلوچستان کے مختلف علا قوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زیارت، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی اور کان مہتر زئی میں درجۂ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کے بعد ایک معتدل مغربی سسٹم بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔شمال مغربی بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔زیارت، پشین اور چاغی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔
Load/Hide Comments