درابن میں جاں بحق لیویز اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ خانوزئی میں ادا، واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری تشکیل

کوئٹہ(یو این اے )درابن میں دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے لیویز اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ خانوزئی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر پشین زائد خلجی، اے سی کاریزات حمزہ بلو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں سیاسی و قبائلی معتبرین بھی موجود تھے، جن میں پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سابق رکن اسمبلی نصراللہ زیرے، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق رکن اسمبلی اصغر خان آچکزئی اور دیگر قبائلی معتبرین نے شرکت کی۔شہدا کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں کی جائے گی، جہاں علاقائی لوگ اور سیاسی رہنما اپنے اپنے طریقے سے ان کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ شہدا کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے علاقے کے عوام نے حکومتی اہلکاروں سے امن کی بحالی کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں