نصیرآباد میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو نصیرآباد کے علاقے شاہ پور شیرانی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد یعقوب کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments