اوستہ محمد، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،دوسرازخمی

ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی) اوستہ محمد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو اوستہ محمد کے علاقے غریب آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بناءپرفائرنگ کرکے منگچر کے رہائشی دوست محمد کو ہلاک اور علی احمد کو زخمی کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد فاتحہ خوانی کیلئے اوستہ محمد آئے ہوئے تھے۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے ۔
Load/Hide Comments