بیلہ، کنویں میں پڑی دس دن پرانی نعش برآمد

اوتھل (این این آئی) بیلہ کے نواحی علاقے چھب میں کنویں میں پڑی دس دن پرانی نعش برآمد،تفصیلات کے مطابق بیلہ کے نواحی علاقے چھب میں کنویں سے تعفن آنے پر ایدھی سنٹر بیلہ کو اطلاع دی۔ایدھی رضاکاروں نے نواحی علاقے چھب پہنچے جہاں کنویں سے نعش نکال کر ایدھی ایمبولینس میں سول ہسپتال بیلہ منتقل کی۔ڈاکٹروں کے مطابق نعش دس روز پرانی ہے۔جہاں نعش کی شناخت عظیم خان ولد پیر محمد ساکن چھب بیلہ کے نام سے ہوئی۔بیلہ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں