ملک میں جمہوریت اور سیاسی استحکام کیلئے نئے انتخابات ضروری ہیں،حافظ حمد اللہ

کوئٹہ(یو این اے )جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماحافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت اور سیاسی استحکام کے لیے نئے انتخابات ضروری ہیں موجودہ حکومت کی قانونی حیثیت پر سوالات ہیں، اور ملک میں آئین کی حکمرانی کی بھی کمی محسوس کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت اور سیاسی استحکام کے لیے نئے انتخابات ضروری ہیں موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ نہیں اور ملک میں قانون کی حکمرانی کا فقدان ہے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم مشاورت جاری ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 8 فروری کا الیکشن دراصل ایک آکشن تھا، نہ کہ حقیقی انتخاب ہو ئے ہے ملک میں سیاسی اور جمہوری استحکام کے لیے نئے انتخابات کی ضرورت ہے تاکہ نمائندہ منتخب اسمبلی اور حکومت تشکیل دی جا سکے موجودہ حکومت کی قانونی حیثیت پر سوالات ہیں، اور ملک میں آئین کی حکمرانی کی بھی کمی محسوس کی جارہی ہیکہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مشاورت کی جا رہی ہے اور وہ ایک اتحاد کے قیام پر غور کر رہی ہیں، لیکن اس اتحاد کے قیام کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں