قلات، لیویز چوکی پرنامعلوم مسلح افراد کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

قلات(نمائندہ انتخاب) قلات کے علاقہ توغو چھپر میں اتوار کی صبح پانج بجے لیویز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار شدید زخمی، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات میں طبی امدادکے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے لیویز چوکی توغو چھپر پر حملہ کیا دونوں جانب شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا حملے کے نتیجے میں ایک لیویز کانسٹیبل علی نواز لانگو شہید ہوگئے جبکہ زخمیوں میں کانسٹیبل غلام علی ولد گل محمد، محمدایوب ولد واحد بخش اقوام لانگو شامل ہیں، واقعہ اتوار کی صبح بوقت تقریبا 5 بجے پیش آیا لیویز کی جوابی کارروائی سے حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کردی
Load/Hide Comments