سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کی موت حادثاتی نہیں، قتل کیا گیا ہے، ایس ایس پی حیدرآباد
مانیٹر نگ ڈیسک :معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے معاملے پر ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ ڈاکٹر آکاش کی موت حادثاتی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کو قتل کیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی نہیں ملی، ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ حادثاتی موت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل کرنے کے بعد ڈاکٹر آکاش کی لاش کو جلایا گیا۔ والد اور لےپالک بیٹے کے درمیان پہلے بھی مسائل رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


