کوئٹہ ،دو امتحانی مراکزمیں موبائل فونز،نقل اور ڈپلیکیٹ امیدوار پکڑے گئے، عملہ معطل

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی ہدایت پر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین میر اعجاز عظیم بلوچ،کنٹرولر امتحانات عابدہ کاکڑ نے میٹرک کے جاری امتحانات کے سلسلے میں تعمیر نو کالج اور گورنمنٹ ہائی سکول شفیق احمد خان میں قائم امتحانی سینٹرز پر چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران کئی موبائل فونز،نقل اور ڈپلیکیٹ امیدوار پکڑے گئے،چیئرمین نے فوری طورپر دونوں سینٹرز کے امتحانی عملے کو معطل کردیا۔پیر کے روز صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین میر اعجاز عظیم بلوچ نے کنٹرولر امتحانات میڈم عابدہ کاکڑ کے ہمراہ میٹرک کے جاری امتحانات کے سلسلے میں تعمیر نو کالج اور گورنمنٹ ہائی سکول شفیق احمد خان میں قائم امتحانی سینٹرز پر چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران دونوں سینٹرز سے موبائل فونز،نقل کیلئے کاغذی مواد اور ڈپلیکیٹ امیدوار پکڑ لئے،اس موقع پر چیئرمین میراعجاز عظیم بلوچ اور کنٹرولر عابدہ کاکڑ نے دونوں امتحانی سینٹرز کے عملے کو معطل کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمیددرانی کی سختی سے ہدایات ہیں کہ نقل کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں،بلوچستان بھر میں میٹرک کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے اور نقل کی روک تھام،موبائل کے استعمال کی سختی سے ممانعت اور اپنی جگہ کسی اور کو بٹھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات ہیں،پیر کے روز کوئٹہ میں واقع دو امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا جہاں غفلت برتنے پر فوری طورپر امتحانی عملے کو معطل کیاگیاہے،چیئرمین بورڈ نے کہاکہ بلوچستان بھر میں میٹرک کے امتحانات کے دوران دفعہ144نافذ ہے۔کنٹرولر امتحانات میڈم عابدہ کاکڑ نے کہاکہ صوبے بھر کے امتحانی مراکز کے قریب دفعہ144کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو گھومنے کی اجازت نہیں ہے ایسے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی،بلوچستان میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے نقل کا روک تھام وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی،صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی،چیف سیکرٹری شکیل قادر اور سیکرٹری تعلیم صالح ناصر کی واضح ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیاجارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں