نوجوانوں کو وردی میں دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہم سب پر لازم ہے کہ ہم اس وردی کا احترام کریں، صاد ق عمرانی

جعفر آباد (آن لائن) کیڈٹ کالج جعفر آباد میں کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی تھے مہمان خصوصی جب کالج پہنچے تو برگیڈیر مظہر علی نے ان کا استقبال کیا بچوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے پاسنگ اوٹ پریڈ کی تقریب میں کرنل سوئی ونگ عثمان لیفٹیننٹ کرنل 114 ونگ رضوان طیب ڈی ائی جی نصیر آباد رینج ایاز احمد بلوچ ڈپٹی کمشنر جعفراباد اظہر شہزاد ڈپٹی کمشنر استاد محمد ارشد حسین جمالی پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر بلال صادق عمرانی میر عطا اللہ خان بلیدی میر عبدالروف لہڑی ایس ایس پی حسنین وارث محمد نواز سومرو ایس پی جھل مگسی سبحان مگسی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی محمد ہانبھی میجر بدر عباس ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جعفرآباد ڈاکٹر ایاز حسین جمالی ڈی ایس پی شمن علی سولنگی اور محسن لونی سمیت کثیر تعداد میں کیڈٹس اور ان کے والدین شریک تھے کیڈٹس کے دستے کی قیادت کیڈٹ راشد نے کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے پریڈ کا معائنہ کیا چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام کیڈٹس میں صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے انعامات بھی تقسیم کیے جبکہ کیڈٹ کالج کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لیے چار دیواری کی سٹون پچنگ کے لیے تین کروڑ روپے کا بھی اعلان کیا پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ جعفرآباد کیڈٹ کالج علم کی فراہمی کے لیے بہترین مرکز بن چکا ہے یہاں سے پاس ہونے والے کیڈٹس اس قومی پرچم کو سر بلند رکھنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ان میں کثیر تعداد مصلح افواج کی قیادت بھی کریں گے اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں کیڈٹ کالج کی انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں جو کہ قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ان کیڈٹس کی ضرورت ہے جو کہ مستقبل میں ملک کی تعمیر و ترقی اور دفاع میں اپنا کردار ادا کریں گے آج مقابلے کا دور ہے اس لیے ہمیں دنیا کے چیلنجز کا مل کر سامنا کرنا ہوگا نوجوان نسل کو تعلیم کے عمل سے روشناس کرانا والدین کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو وردی میں دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے ہم سب پر لازم ہے کہ ہم اس وردی کا احترام کریں تاکہ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا جا سکے ملک کے دفاع کے لیے ہمیں مل کر عملی طور پر جدوجہد کرنی ہوگی اس وقت نصیرآباد ڈویژن کو مزید کیڈٹس کالج کی ضرورت ہے حکام بالا کو چاہیے کہ وہ اس جانب خصوصی توجہ مبذول کریں تاکہ نصیر آباد ڈویژن سے مزید بچوں کے مستقبل کو نکھارا جا سکے۔