ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ( این این آئی) ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق بلو چستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4عشاریہ 0ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین میں 22 کلومیٹرتھی، زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکزژوب بلوچستان سے 13 کلومیٹر مغرب میں تھا تاہم خوش قسمتی سے زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں