بارکھان واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

بارکھان(مانیٹر نگ ڈیسک) ضلع بارکھان میں بس سے اتار کر سات افراد کو قتل کرنے کا مقدمہ ایس ایچ او سی ٹی ڈی لورالائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا، مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات درج شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق بارکھان کے علاقے رڑکن میں گزشتہ شب کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والے مسافر بس کو دہشت گردوں نے روک کر 7 مسافروں کو شناختی کارڈ دیکھ کر اتار کر قتل کردیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی لورالائی تھانے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی مدعیت میں قتل اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے.مقدمے میں ابھی تک کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی ہے۔
Load/Hide Comments