شاہ سلمان آرام کی غرض سے سرحدی علاقے نیوم پہنچ گئے
ریاض :خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود تبوک صوبے کے سرحدی علاقے نیوم پہنچ گئے۔ سعودی فرماں روا وہاں آرام کی غرض سے کچھ وقت گزاریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیوم کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ یہ ایک خصوصی زون ہے جو مصری اور اردنی سرحدوں کے اندر اراضی پر مشتمل ہے۔ یہ تین ملکوں کے درمیان پھیلا ہوا پہلا زون ہو گا
Load/Hide Comments


