میری بات میں لسانی رنگ نہیں تھا پیپلز پارٹی نے لسانی بنیادوں پر شہر کا برا حال کیا ہوا ہے، آفا ق احمد

ویب ڈیسک : مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ لندن اور بانی سے کوئی رابطہ نہیں، میں نے جو بات کہی اس میں لسانی رنگ نہیں تھا، گرفتاری کی مذمت ہوئی تو اچھا لگا۔پروگرام ’نیوز انسائیٹ ودعامر ضیا‘ کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لسانی بنیادوں پر شہر کا برا حال کیا ہوا ہے، شہر کے لیے بات کرنا فارم 47 والوں کے لیے مشکل ہے۔سربراہ مہاجر قومی موومنٹ نے کھری کھری باتیں کرتے ہوئے کہاکہ بانی ایم کیو ایم کے نکلے ہوئے لوگوں سے بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میں باس سے بات کروں گا، ان کے نمائندوں سے نہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ میں نے جو بات کہی تھی، اس میں کہیں بھی لسانی رنگ نہیں تھا، جو شہر جس کا ہے وہ ہے، یہاں لوگ صرف روزگار کے لیے آئے ہیں۔
Load/Hide Comments