بنو ں، چھاونی کے قریبی علاقوں میں دھماکے، جانی نقصانات کی اطلاعات، درجنوں زخمی

بنو ں ، چھاونی کے قریبی علا قوں میں دھما کے ، جانی نقصانا ت کی اطلا عات ، درجنوں زخمی
بنو ں(مانیٹر نگ ڈیسک )صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں چھاونی کے قریب علا قوں میں دھما کے ، جانی نقصانا ت کی اطلا عات ، درجنوں زخمی۔ تفصیلات کے مطا بق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں چھاؤنی کے علاقے میں دو دھماکے ہوئے ہیں جن میں حکام کے مطابق 9افراد کی اموات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہے ۔بنوں ایم ٹی آئی کے ترجمان محمد نعمان کے مطابق ضلعے کے دو سرکاری ہسپتالوں میں پانچ لاشیں لائی گئی ہیں جن میں تین بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ جبکہ اب تک 15 زخمیوں کی اطلاعات ہیں اور مزید کا خدشہ ہے۔بنوں ایم ٹی آئی کے ترجمان محمد نعمان نے بتایا ہے کہ شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ابتدائی طور پر چار زخمی ہسپتال لائے گئے ہیں اور ان چاروں زخمیوں کو دھماکے یا گولیوں کے زخم نہیں ہیں بلکہ خوف سے گرنے اور پتھر لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں