پارلیمنٹ بالاتر ہے اور اس کے وقار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، میاں رضا ربانی

اسلام آبادۛپاکستان پیپلز پارٹی کے سنیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ عام اداروں نے اگر سپیکر اور چیئرمین سینٹ کی رولنگ کو نہیں ماننا تو پھر ہم مشاورت کر کے پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ون کو اپنے ہاتھوں سے ہی تالا لگا دیں ،کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی اور تالے لگا دے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیکرٹری صحت کی جانب سے چیئرمین سینٹ کی رولنگ کو نہ ماننے پر بلائی جانیوالی استحقاق کمیٹی میں کیا،میاں رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ بالاتر ہے اور اس کے وقار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔میاں رضا ربانی نے کہا کہ کہیں ایسی نوبت نہ آجائے کہ کوئی تالے لگا دے بہتر ہے کہ ہم خود گیٹ نمبر ون کو تالے لگا دیں ،جب کوئی سپیکر اور چیئرمین سینٹ کی رولنگ کو ہی نہیں مانتا تو پھر بہتر ہے اس ادارہ کو ہی بند کردیتے ہیں،میں نہیں قانون کہتا ہے کہ پارلیمنٹ بالاتر ہے جو زبر ہے اس کو زیر کرنے کی کوشش نہ کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں