کیچ، مند میں بینک ڈکیتی، مسلح افراد 22 لاکھ روپے لوٹ کرفرار
تربت(نمائندہ انتخاب) ضلع کیچ کے علاقے مند میں بینک ڈکیتی مسلح افراد 22لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کرفرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مند میں مند سورو بازار میں قائم نجی بینک یو بی ایل میںمسلح افراد داخل ہوگئے اور بینک سے 22لاکھ 13ہزار 750روپے کی رقم اسلحے کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔
Load/Hide Comments


