جعفر ایکسپریس واقعہ، کوئٹہ سے بند ٹرین سروس کل بحال ہوجائے گی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق کچھی کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا اور ٹریک کو آمدورفت کے قابل بنا دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی مرمت کے بعدکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس کل بحال ہو جائےگی۔ واضح رہے 11مارچ کو مشکاف میں جعفر ایکسپریس پرحملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں