سی ٹی ڈی کی مدعیت میں جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج

کوئٹہ (انتخاب نیوز)جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ سی ٹی ڈی حکام کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میںدرج کیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے کے متن میں درج ہے جعفر ایکسپریس صبح 9بجے کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی تھی دن ایک بجے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد کے دھماکے سے اڑا دیا گیا، دہشتگردوں نے ٹرین اور مسافروں پر اسلحہ اور راکٹ لانچر سے حملہ کیا۔ ٹرین 11 بوگیوں پر مشتمل تھی،مسافروں کی کثیر تعداد ٹرین میں سوار تھی،مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
Load/Hide Comments