کورونا وائرس، قوم کو اجتماعی معافی مانگنے کی ضرورت ہے، مولانا حیدری

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کورنا وائرس سے بچنے کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کیا جائے قوم کو اجتماعی معافی مانگنے کی ضرورت ہے ملک کو صالح قیادت کی ضرورت ہے وائرس عالمی مسئلہ بن چکا ہے بلوچستان میں حکومت کی جانب سے کورنا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات نہیں ا ٹھائے گئے جس کی وجہ سے کورنا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کورنا وائرس کیلئے اب تک جو اقدامات کئے ہیں وہ ناکافی ہیں قرنطینہ سینٹروں میں مریضوں کیلئے کوئی سہولیات نہیں دی گئی ہیں جس کی وجہ سے خطرات بڑھ گئے انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچنے کیلئے اللہ تعالی کی طرف رجوع کیا جائے،قوم کو اجتماعی معافی مانگنے کی ضرورت ہے،ملک کو صالح قیادت کی ضرورت ہے،وائرس عالمی مسئلہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ قوم کو اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے اس طرح کے وبا عذاب بھی ہوسکتے ہیں اللہ پاک سے ہمیں عافیت کی دعا مانگنی چائیے انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت صالح قیادت کی ضرورت ہے چین جیسے ملک نے بڑی مشکل سے اس وبا پہ قابو پالیا ہے لیکن ہمارے ہاں کوئی نظام نہیں اس وبا سے قوم کو مشترکہ طور پہ نمٹنے کی ضرورت ہے یہ ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لیئے ضروری ہے کہ اس وائرس سے بچنے کیلئے ہمیں رجوع الی اللہ کیساتھ عملی طور پہ کارکردگی دکھانی ہوگی انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مسائل کا شکار ہے ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ان مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں