بی وائی سی کے رہنماؤں کی گرفتاری اور لاشوں کو تحویل میں لینا فسطائیت کی انتہا ہے، نیشنل پارٹی

پ ر : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان کےمطابق میں بی وائی سی کے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ بیبو بلوچ سمیت دیگر مظاہرین کے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت و انتظامیہ نے گزشتہ روز کی تسلسل کو دہراتے ہوئے صبح مظاہرین پر تشدد کرتے ہوئے قاہدین سمیت مرد وخواتین اور نوجوانوں کو گرفتار اور شہیدوں کو اپنی تحویل میں لیا جو کہ فسطائیت کی انتہا ہے۔بیان میں کہاگیا کہ پرامن احتجاج کرنا ہر ایک و ہر تنظیم کا جمہوری حق ہے۔اس حق کو روکنا آئین و قانون کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔حکومت کو آئین و قانون کا احترام کرنا چاہیے۔ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ بی وائی سی رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے حکومت و انتظامیہ مزید طاقت کے استعمال کو بند کریں مظاہرین سے بامعنی گفت وشنید کے عمل کو بروئے لائے۔
Load/Hide Comments