دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر تشدد قابل مذمت، حکمران بلوچستان میں خون خرابہ پر تلے ہیں، بی این پی

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے پارٹی کے مذمتی بیان میں کہا کہ بلوچستان میں انسانیت سوز تاریخ کے بدترین واقعات گزشتہ دن پرامن احتجاج پر فائرنگ سے 5 نہتے بلوچوں کی شہادت کے بعد جب مظاہرین بی بی مارنگ بلوچ کی قیادت میں دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے تھے دھرنے پر ایک بار پھر وحشیانہ تشدد اور شہیدوں کے لاشوں کو سرکاری تحویل میں لینے بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہے حکمران بلوچستان میں خون خرابہ پر تلے ہیں مارنگ بلوچ سمیت چار بہنوں کو گرفتار کر کے لاپتہ کرنا حکومت اور فارم 47 کے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ اور شرمناک اقدام ہے پورا بلوچستان غم غصے میں ہے اور حکومت دانستہ طور پر عوام کو مشتعل کرنے پر تلی ہوئی ہے اور بے دردی کے ساتھ انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب بن رہی ہے فوری طور پر مارنگ بلوچ 4 بلوچ بہنوں اور سیاسی ورکروں کو منزل عام پر لا کر ریا کیا جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں