تربت، تعلیمی چوک کے قریب زور دار دھماکہ

تربت (نمائندہ انتخاب) تعلیمی چوک کے قریب زور دار دھماکہ کی آواز سنی گئی ہے تاہم ابھی تک دھماکہ کی نوعیت اور نقصانات کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ دوسری جانب تربت کے نواحی علاقہ گیبن کے ایریا میں بھی دھماکہ کی آواز سنی گئی ہے اور فائرنگ جاری ہے۔ تربت سے 20 کلومیٹر مغرب کی جانب واقع علاقہ گیبن کلاتک میں دھماکہ کی آواز سنی گئی ہے تاہم ابھی تک دھماکہ کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں