کوئٹہ دھرنا موخر کردیا، آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے،بی وائے سی

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کوئٹہ دھرنا موخر کردیا، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کہا ہے کہ حکومت نے کوئٹہ میں مظالم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا، زخمیوں کو ہسپتال تک جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، سینکڑوں پرامن مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے، عام عوام پر مسلسل فائرنگ کی جا رہی ہے اور عام عوام کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ اس صورتِ حال کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے فی الحال کوئٹہ میں جاری اپنے دھرنے کو ختم کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں