خضدار،زہری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

خضدار (بیورو رپورٹ) زہری نورگامہ سنی کے مقام پرنا معلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق۔ خضدارکی تحصیل زہری کلی نورگامہ سنی کے مقام پرنامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا جنکی شناخت محب علی ولد نصر اللہ ساکن اوستہ محمد حال ڈاک بلبل زہری بتائی جاتی ہے، مقتول کافی وقت سے زہری میں بزگری کی غرض سے رہائش پزیر تھے، ابتدائی طور پر قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ لیویز نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا حوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں