جعفر ایکسپریس حملے کے 4 مبینہ سہولتکار گرفتار کرلیے، سی ٹی ڈی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے جعفر ایکسپریس حملے کے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا بتانا ہے کہ جعفرایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگر اداروں کےساتھ مل کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی شناخت کررہے ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملے کے 4 مبینہ سہولتکاروں کو حراست میں لیا ہے، ہلاک حملہ آوروں کے زیر استعمال اسلحہ وکمیونیکیشن آلات کا فرانزک ہورہا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک حملہ آوروں کی شناخت کےلئے فنگر پرنٹس نادرا کو بجھوائے ہیں جبکہ ہلاک حملہ آوروں کے جسمانی اعضاءبھی فرانزک ایجنسی کو بجھوا دیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments