تربت میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، حب ٹریفک حادثے میں 2 افراد زخمی

تربت، حب (انتخاب نیوز) تربت، بل نگور میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک۔ اطلاع کے مطابق بل نگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، مقتول کی شناخت شعیب احمد ولد محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل کے پشتے سے ٹکراکر ندی میں جاگری 2افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو اوتھل اسپتال منتقل کر دئیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تفصیلات کے مطابق مینگل کے روز مکران کوسٹل وے سے لسبیلہ آنے والے تیز رفتار کار گاڑی رجسٹریشن نمبر BHZ-898تیز رفتاری کے سبب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے ٹکرا کر ندی میں جاگری جس کے نتیجے میں کار سوار دو افراد عظیم خان اور غازی خان نامی شخص جو کہ بیلہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122رضاکاروں نےزخمیوں کو فوری اوتھل اسپتال منتقل کر دئیے تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں اور گاڑی کو کافی نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں