حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے کی رپورٹس آئیں، حکومت پاکستان نے ان رپورٹس کا نوٹس لیا ہے اور اس معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔شفقت علی خان نے وضاحت کی کہ پاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور پر درج ہے کہ یہ ”اسرائیل کے سفر کے لیے قابل استعمال نہیں“ اور موجودہ قوانین کے تحت ایسا کوئی دورہ ممکن نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا اسرائیل کے بارے میں مؤقف تبدیل نہیں ہوا اور حکومت پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان فلسطینی عوام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا اور دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے فلسطین کے حق میں اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں