خاران، ڈی آئی جی آفس کے قریب گھر پر دستی بم حملہ ، دو افراد زخمی

خاران (نمائندہ انتخاب )خاران شہر میں زوردار دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے،ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے خاران شہر میں ڈی آئی جی آفس کے قریب واقع ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا جہاں موجود غیر مقامی افراد میں سےدو زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالات تشویشناک بتایا جاتا ہے دونوں افراد کو ابتدائی علاج کیلئے سول ہسپتال خاران منتقل کردیاگیا جن کو ابتدائی علاج کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا
Load/Hide Comments