کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے گرفتار آفیسر زین الدین کاسی کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے گرفتار ہونے والے آفیسر زین الدین کاسی کو معطل کردیا گیا ۔ ڈائریکٹر جنرل کیو ڈی اے کے جاری کردہ احکامات کے مطابق اینٹی کرپشن بلوچستان کی جانب سے 10مارچ کو گرفتار ہونے والے ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ کیو ڈی اے زین الدین کاسی کو بیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے 10مارچ سے معطل کردیاگیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں