ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی ہوگی، حکومت بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان حکومت کا ریاست مخالف پروپیگنڈوں اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت انتظامی افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کہ ریاست مخالف پروپیگنڈوں اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تمام کمشنرز اور ضلعی افسران کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا۔ ضلعی سطح پر ریاست مخالف عناصر کو فورتھ شیڈول میں شامل کرکے منفی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی۔
Load/Hide Comments