کوئٹہ میں 4 روز سے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل، عوام کو مشکلات کا سامنا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں 4 روز سے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کے باعث موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی اس کے علاوہ گزشتہ روز شہادت یوم علی کے موقع پر بھی موبائل سروس بند اور موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رہی، گزشتہ چار روز سے کوئٹہ میں موبائل انٹر نیٹ سروس معطل ہونے سے شہریوں تاجروں اور طالبعلموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے گزشتہ 4 روز سے موبائل انٹر نیٹ سروس بند کرنے کو حکومت کی نااہلی قرار دیا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments