شمالی وزیرستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بنادی، 16 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پ ر) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 افراد کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلی میں دہشت گردوں نے دراندازی کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 22 اور 23 مارچ کی شب دہشتگردوں نے پاک افغانستان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، شدید فائرنگ کے تبادلےکے بعد تمام 16 مسلح افراد کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے مو¿ثر بارڈر مینجمنٹ کا مطالبہ کر رہا ہے، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کو افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔
Load/Hide Comments