پنجگور،پولیس کارروائی میں تین افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
پنجگور ( نامہ نگار) پنجگور پولیس کی بڑی کارروائی تین افراد گرفتار قبضے سے دو مسروقہ موٹرسائیکلیں ایک سرف گاڑی ایک عدد کلاشنکوف ایک عدد کلاکوف ایک عدد ٹی ٹی پسٹل اور کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ایس ایچ او سٹی لیاقت بلوچ نے پولیس تھانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان میں سے دو پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ ایک ملزم ان کا ساتھی ہے ایس ایچ او لیاقت بلوچ نے مذید کہا کہ گرفتار مبینہ ملزمان نجیب اللہ، طارق عرف طریق، مصدق عرف مسد پنجگور میں رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے انہوں نے کہا کہ چتکان ٹرمینل کے ایریا میں چھاپے کے دوران پولیس آور ملزمان کے درمیاں فائرنگ کے تبادلے کےبعد ملزمان کو قابو کیا گیا جن کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف ایک عدد کلاکوف ایک عدد ٹی ٹی پسٹل راونڈز دو عدد مسروقہ موٹرسائیکلیں ایک عدد سرف گاڑی بھی ملزمان سے برآمد ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری اہم انکشافات کی توقع ہے ایس ایچ او لیاقت علی نے کہا کہ پنجگور میں آخری مجرم کی گرفتاری تک کارروائیاں جاری رہیں گی عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں پولیس ان کا محافظ اور دوست ہے گزشتہ دس روز کے دوران ایس ایچ او نے پولیس پارٹی کے ہمراہ شہر کے مختلفث علاقوں میں چھاپے کے دوران متعدد اشتہار ی اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کی ہے گزشتہ روز منشیات کے بڑے اڈے پر چھاپے مار کر منشیات فروش کو بگانے پر مجبور کردیا لیاقت علی نے کہا کہ پنجگور میں چوروں ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی جاری رہے گا اس سلسلے میں کسی کو بھی خاطر نہیں لایا جائے گا


