ڈیرہ اللہ یار، پرانا اڈہ کے قریب سے دستی بم برآمد، پولیس نے ناکارہ بنا دیا،دو افراد گرفتار

جعفر آباد (نامہ نگار) ڈیرہ اللہ یارمیں پولیس نے شہر کوبڑی تباہی سے بچادیاہے ڈیرہ اللہ یارکے پرانے بس اڈے کے قریب قومی شاہراہ سے پولیس نے ہینڈ گرنیڈ برآمدکرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے 2 مشتبہ افراد کوبھی گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیاہے اور علاقے کوسیل کر دیاگیاہے دوسری جانب پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پرسوار 2 افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینکاجس کوپولیس نے بروقت پہنچ کرناکارہ بنایاہے ہینڈ گرنیڈ الیکٹرک دکان کے سامنے تخریب کاری کے غرض سے پھینکاگیاتھا پولیس نے قریبی دکانیں اورمارکیٹ بھی بند کرا کے سرچنگ کاعمل مکمل کرلیاہے دوسری جانب پریس کلب جعفرآبادکے قریب بھی بم کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی جس کے بعدپولیس کی بھاری نفری تعمیراتی کام پرپہنچ گئی بم ڈسپوزل سکواڈکوطلب کرلیاگیااورعلاقے کوسیل کیاگیاپولیس نے سرچنگ کاعمل مکمل کرکے علاقے کوکلیئرقراردیاتاہم آخری اطلاعات تک پولیس نے دونوں گرفتار مشتبہ افراد یا تخریب کاروں کی گرفتاری کاتصدیق نہیں کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں