تربت کے تین مڈل اسکولوں کو ہائی کا درجہ دیدیا گیا

تربت (بیورو رپورٹ) نیشنل پارٹی کے قائد اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کاوشوں کے نتیجے میں تربت کے تین مڈل اسکولوں کو اپ گریڈ کرکے ہائی اسکول کا درجہ دیدیا گیا ہے، سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن بلوچستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، اپ گریڈ ہونے والے اسکولوں میں ایک گرلز مڈل اسکول اوردو بوائز مڈل اسکول شامل ہیں جن میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول شاہ آباد آپسر، بوائز مڈل اسکول کلگ اور بوائز مڈل اسکول گھنہ شامل ہیں، تربت کے ان تین اسکولوں کو اپ گریڈ کرکے ہائی اسکول کا درجہ دینے سے ان علاقوں کے طلبائ وطالبات کو بہتر تعلیمی سہولتیں فراہم ہوں گے،اس اقدام کا مقصد ان علاقوں کے بچوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور انہیں مزید تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے، یہ اسکولوں کی اپ گریڈیشن کی خبریں مقامی کمیونٹی کے لیے خوش آئند ثابت ہوئی ہے، خاص طور پر والدین اور طلباءکے لیے جو تعلیم کے میدان میں مزید مواقع کی تلاش میں تھے، اس اقدام سے نہ صرف تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی بلکہ بچوں کو اسکول چھوڑنے کی بجائے ہائی اسکول کی سطح تک تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں