مستونگ میں بی این پی کے دھرنے کے قریب خودکش حملہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

مستونگ (انتخاب نیوز، صباح نیوز) مستونگ لک پاس کے مقام پر بی این پی کے دھرنے کے قریب خود کش حملہ۔ ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا د،یا خود کش حملہ آور اسٹیج کے قریب آنا چاہ رہا تھا، سردار اختر مینگل کے ذاتی محافظوں نے مشکوک جان کر روک لیا اور انہیں دھرنا گاہ سے دور لے کر گئے جس پر مشکوک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے اس حوالے سے بتایا کہ مستونگ میں بی این پی کا دھرنا جاری تھاجس کے دوران دھرنا گاہ کے نزدیک خودکش حملہ ہوا بہر حال دھرنے کے تمام شرکا محفوظ ہیں۔ واضح رہے کہ دھرنا گاہ میں اس وقت بی این پی کے قائد سردار اختر مینگل، نواب محمد خان شاہوانی سمیت بی این پی کی مکمل لیڈر شپ، قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں