مکران کوسٹل ہائی وے پر تین مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی

پسنی (نامہ نگار) پسنی، مکران کوسٹل ہائی وے پر تین مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی ، ریسکیو ذرائع کے مطابق بدھ کی رات مکران کوسٹل ہائی وے پر شادی کور کے قریب تربت سے کراچی جانیوالی کوچ ڈرائیور گاڑی کی ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ اس دوران کوچ ڈرائیور پر آگرا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ڈرائیور کا شناخت خالد ولد سید محمد کے نام سے ہوئی ، جبکہ بدھ کی صبح مکران کوسٹل ہائی وے پر ڈوسی کے قریب پروبکس اور مزدا گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں منظور احمد ولد شمال الدین جاں بحق اور ساجد علی ولد لال بخش زخمی ہوگئے ایک اور حادثے میں مکران کوسٹل ہائی وے پر گوادر پسنی سیکشن میں چکلی کے مقام پر دو گاڑیوں کے تصادم سے دو افراد زخمی ہوگئے ، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر تینوں حادثوں کے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو پاک اومان ہسپتال پسنی منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں