بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر نام نہاد یو ٹیوبرز اور ماہ رنگ لانگو خاموش ہیں، عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک : صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیم کی کاوشوں سے مہنگائی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ دہشتگرد باہر سے آپریٹ ہو رہے ہیں، یہ بلوچستان اور پنجاب کی جنگ نہیں بلکہ سلامتی کی جنگ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بلوچستان یا دوسرے صوبوں میں در اندازی کرنے والے دہشتگرد باہر سے آپریٹ ہو رہے ہیں، یہ بلوچستان اور پنجاب کی جنگ نہیں بلکہ پاکستان کی سلامتی کی جنگ ہے۔ ہم صوبوں کی لڑائی نہیں چاہتے مگر بلوچستان میں پنجابی مزدور کارڈ دیکھ کر مارے جا رہے ہیں۔بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر نام نہاد یو ٹیوبرز اور ماہرنگ لانگو خاموش ہیں، ان کو پنجاب کے مزدور شہید ہوتے نظر نہیں رہے، خدا کیلئے پاکستانی بن کر سوچیں، ایک یوٹیوبر اور بھارتی صحافی کا ٹویٹ ملتے جلتے ہیں۔ ہمیں ایک ریاست کے طور پر اس پر بات کرنا ہو گی۔ہمت کارڈ کی تیسری قسط کی تقسیم کی افتتاحی تقریب، نادار طبقے کیلیے مختلف اہم فیصلے کیے :صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت عوامی ریلیف کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے، پنجاب صوبائی کابینہ میں 15 لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے جمعۃ الوداع کے موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی عوام کی مشکلات ختم فرمائے۔وزیر اعظم پاکستان کی ٹیم کی محنت کے نتیجے میں مہنگائی پچیس سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، جو حکومت کی مؤثر پالیسیوں کا ثبوت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں