بی وائے سی رہنماﺅں کی گرفتاری کیخلاف پنجگور میں بی این پی کی احتجاجی ریلی

پنجگور (نامہ نگار) بی این پی کی مرکزی کال پر بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح پنجگور میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں بی این پی کے کارکنوں سمیت دیگر نے کثیر تعدد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے پارٹی کے جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے بی وائے سی کے رہنماﺅں کی فوری رہائی، بلوچ قوم پر ظلم جبر اور ناانصافی کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کی قیادت بی این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر احمد بلوچ، قدیر احمد بلوچ، محمد اسلام مینگل نے کی۔ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح پنجگور میں بی این پی کی جانب سے بی وائے سی کے رہنماﺅں کی گرفتاری، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ، بیبو بلوچ، بیبرگ بلوچ سمیت دیگر کیخلاف مقدمات، گرفتاریوں اور بلوچ خواتین کی بے حرمتی کیخلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی پارٹی کے دفتر سے نکل کر بازار کی گلیوں میں گشت کرتی ہوئی بسم اللہ چوک پر احتجاجی مظاہرے کی شکل میں تبدیل ہوگیا، احتجاجی مظاہرے سے بی این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر احمد بلوچ فہد آصف بلوچ اسلام مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم جبر، تشدد اور گرفتاریوں سے بلوچ قوم کی آوز کو دبانا حکومت اور انکے گماشتوں کی خام خیالی ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، سمی دین اور بی وائے سی کے رہنماﺅں پر تشدد کے بعد گرفتاری اور بوگس مقدمات ریاست کی فسطائیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، بعد میں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔